01:04 , 12 مارچ 2026
Watch Live

دیامر: تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند

تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند

دیامر: تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان سے متعدد مقامات پر بند ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق سازین سے داسو کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہوگئی۔ چلاس کے علاقے منیار کے قریب بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہے۔

چلاس تا گلگت سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے، تاہم شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو چلاس اور لوئر کوہستان میں روک دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی فریم ورک پر اتفاق رائے قریب

پولیس نے بتایا کہ مال بردار گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں اور سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ کے امکانات کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

علاقائی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور حفاظتی اقدامات کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION